امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی کے بل بجلی بنانے کی لاگت کے مطابق لیے جائیں۔کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم کیپسٹی چارجز نہیں دیں گے، آئی پی پیز کے معاہدے عوام دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے نے قوم کو امید دلائی ہے، ہم چاہتے ہیں ہر صورت یہ مسئلہ حل ہو، بجلی کے نرخ کم ہوں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مذاکرت کے بعد ریکوڈک میں کام کرنے والی ایک کمپنی دوبارہ کام کر رہی ہے، ایران پاکستان پائپ لائن پر کام نہ ہونے پر بھی 18 بلین ڈالر پنالٹی لگ سکتی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کوئی حکمران اس پائپ لائن سے متعلق پنالٹی سے قوم کو کیوں نہیں ڈراتا؟ 18 بلین ڈالر کی فکر اس لیے نہیں کہ امریکا منع کرتا ہے ایران سے گیس نہ لیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں 25 کروڑ لوگوں کا مسٸلہ حل ہونا چاہیے، ہم تصادم نہیں لوگوں کے لیے ریلیف چاہتے ہیں، بجلی کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جن افسران نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کیے ان کے اثاثے منجمد کیے جاٸیں اور ان کو سزا ملنی چاہیے، پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دور میں یہ کام ہوا، حکومت میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جن کو ان سے براہ راست فائدہ ملتا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / بجلی کے بل بجلی بنانے کی لاگت کے مطابق لیے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن
بجلی کے بل بجلی بنانے کی لاگت کے مطابق لیے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن





Article
Markham Hotel Attack is Another Sign of Worsening Islamophobia.NCCM
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Sometimes, it is almost impossible to put into words the raw emotions involved with our work. When we learned about the 54-year-old hotel employee viciously beaten in Markham, Ontario, we initially had little idea about his injuries. Yet when we found out just how badly he suffered, our anguish, disgust, […]
Read More-
نازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read More-
کرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments