پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا سزا کے مطابق افسر رینک 26 جولائی 2024ء کو ضبط کر لیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا تھا، انہیں فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اکبر حسین کو 10 مئی 2024ء کو 14 سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی تھی، مجاز عدالت نے مناسب عدالتی عمل کے ذریعے اکبر حسین کو ’مجرم‘ قرار دیا تھا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل عادل راجہ کو 14 اور حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی، ان دونوں کو بھی آرمی ایکٹ کے تحت فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق عادل راجہ اور حیدر رضا مہدی دونوں کا عہدہ بھی ضبط کیا گیا تھا۔
پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا رینک ضبط
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments