class="post-template-default single single-post postid-5192 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سوشل میڈیا پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، اسلام آباد میں ٹرائل کورٹس کے قیام کی منظوری

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور اعلیٰ شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس مقصد کیلئے وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کے ٹرائل کیلئے قانونی تقاضاپورا کرلیا ۔ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کی منظوری دیدی ۔ ذ رائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن اور دیگر کاٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت ہوگا۔ ذرائع کے مطا بق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2جون کے فیصلے کی روشنی میں یہ عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ۔ فیصلہ کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیدیا گیا۔ ذرائع پیکاایکٹ کے تحت گرفتاریوں میں اضافے کا امکان ہے ،اسپیڈی ٹرائل ہوگا۔ دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز نامزد ہونگے۔ وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل لی گئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter