اقوام متحدہ کی میزبانی میں دوحہ میں دو روزہ افغان کانفرنس جاری ہے، طالبان وفد نے ذبیح اللّٰہ مجاہد کی قیادت میں کانفرنس میں شرکت کی۔قطر کے دارالحکومت میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس افغان بحران پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کی یہ تیسری کانفرنس ہے۔ کانفرنس میں خواتین شامل نہیں ہیں۔طالبان حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان وفد نے اجلاس کے موقع پر روس، بھارت اور ازبکستان سمیت دیگر ملکوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کو پہلی کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ طالبان نے فروری میں ہونے والے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے ناقابل قبول شرائط رکھیں جس میں یہ مطالبات بھی شامل تھے کہ افغان سول سوسائٹی کے اراکین کو مذاکرات میں شریک نہ جائے اور طالبان کو ملک کے جائز حکمران کے طور پر قبول کیا جائے۔مذاکرات کا مقصد افغان حکام کے ساتھ روابط بڑھانے کےلیے ایک متحد اور مربوط بین الاقوامی نقطۂ نظر کو فروغ دینا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / اقوام متحدہ کی میزبانی میں دوحہ میں دو روزہ افغان کانفرنس، طالبان وفد بھی شریک
اقوام متحدہ کی میزبانی میں دوحہ میں دو روزہ افغان کانفرنس، طالبان وفد بھی شریک


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
ارشد ندیم نے انعامات کے وعدوں کی حقیقت بے نقاب کر دی
Posted in: News, Sportsپاکستان کو 30 سال بعد اولمپکس میں عالمی مقام دلوانے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جیت کے بعد کیے گئے بیشتر وعدے صرف لفظی دعوے ثابت ہوئے۔ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، ان کی شاندار کارکردگی کے بعد سرکاری […]
Read More
Post your comments