پاکستان نے روس کے نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بتایا ہے کہ پاکستان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈورمیں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔انہوں نے روسی شہر کھنتی مانسیسک میں منعقدہ انٹرنیشنل آئی ٹی فورم میں اس حوالے سے ہوئی پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کی دعوت روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دی تھی۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ سال اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان کو شمولیت کی دعوت دی تھی۔پاکستان نے کامیابی سے 10 لاکھ ٹن روسی خام تیل درآمد کیا ہے، پاکستان اور روسی فیڈریشن میں زراعت میں باہم تعاون کے فروغ پر بات چیت جاری ہے۔پاکستانی کینو کی پہلی کھیپ کو ایران اور آذربائیجان کے راستے روس پہنچایا گیا، پاکستان سی پیک کے ساتھ ساتھ شاہراہِ ریشم کو آئی ٹی سی میں استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔روسی فیڈریشن سے پاکستان کو لکڑی کی درآمد پر بھی غور کیا جا رہا ہے، پاکستانی طلباء کو روسی جامعات میں تعلیم کے مواقع کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے، جبکہ پاکستان اور روس کے درمیان ماحولیاتی پائیداری پر بھی بات چیت جاری ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سی پیک کی طرح روس کا انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور گیم چینجرثابت ہو سکتا ہے، اس منصوبے سے پاکستان کے ایران اور آذربائیجان سمیت خطے کے دیگر ممالک سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان کا روسی نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا فیصلہ
پاکستان کا روسی نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا فیصلہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
Posted in: News, Sportsکینڈی :پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ تازہ ترین اضافہ ہے جس نے شائقین کو ٹی 10 کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے ٹی 10 جیسے فارمیٹ میں بلے بازوں کو تیزآغاز کرنے اور […]
Read More
Post your comments