لاہور:سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں انتقال پر اظہارتعزیت کیا اورمرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہاکہ آپ اپنے گھر تشریف لائے ہیں، ہمدردی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام نے جس محبت کا اظہارکیا اسے کبھی بھلا نہیں سکتے۔ایرانی قونصل جنرل نے کہاکہ دونوں ممالک کے حکام تعلقات کو فروغ دینے میں پرعزم ہیں۔ایرانی صدر کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا۔دورہ کے دوران دونوں ممالک نے تجارتی حجم کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ ایران میں صدارتی انتخابات کا مرحلہ 28جون کو خوش اسلوبی سے طے ہوگا۔ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہاکہ پاکستان سے ایران کو گوشت کی درآمد میں اضافہ ہورہا ہے۔ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے پیمکو کے مسئلے کو حل کرانے میں ذاتی دلچسپی لینے پر چوہدری شافع حسین کا شکریہ اداکیا۔امید ہے کہ وہ اس مسئلے میں ادائیگیوں کا معاملہ حل ہونے تک ہمارے ساتھ رہیں گے۔ایرانی قونصل جنرل نے کہاکہ پنجاب حکومت کے ساتھ تجارتی تعاون کو فروغ دیں گے۔ایران کے سپریم لیڈر کی نظر میں پاکستان سے بڑھ کر کوئی ملک نہیں۔ایرانی قونصل جنرل نے چوہدری شجاعت حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم تمنا کرتے ہیں آپ پھر ایران کا دورہ کریں، قونصلیٹ آپ کو ہرممکن سہولت دے گا۔سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے سماجی، ثقافتی اور تہذیبی روابط قائم ہیں۔دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم کو 10ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل حملے کے معاملے پر میرے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔چوہدری شجاعت حسین نے سفارت خانے میں رکھی ہوئی کتاب میں اپنے تعزیتی کلمات درج کئے۔سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے90کی دہائی میں بطور وزیرداخلہ ایران کے دورے کی یادوں کو بھی تازہ کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے اپنی تحریرکردہ کتاب ایرانی قونصل جنرل کو دی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پیمکو کے مسئلے کے مکمل حل تک آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ایران کے ساتھ زراعت، سولر انرجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوچکی ہے۔پنجاب اور ایران کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے کے حوالے سے مزید بات چیت ہوگی ۔
Home / News, Pakistan / سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ایرانی قونصلیٹ آمد
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ایرانی قونصلیٹ آمد


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments