لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے۔ عدالت نے مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی بھی اجازت دی۔علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو مردہ مرغیاں تلف کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق مضرِ صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے، گوشت کی چیکنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے جسٹس شاہد کریم نے سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کردی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / لاہور ہائیکورٹ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے
لاہور ہائیکورٹ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments