محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث رواں ہفتے گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطیٰ علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور خوشاب میں بارش ہوگی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔جیکب آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیش گوئی
آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیش گوئی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments