پاکستان نے ایران کو چاول، سمندری خوراک، فارما سیوٹیکل مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت دے دی

پاکستان نے ایران کو چاول، سمندری خوراک، فارما سیوٹیکل مصنوعات سمیت متعدد اشیاء برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ زمین کے راستے برآمدات کیلئے بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ کی شرط پر عارضی استثنیٰ بھی دے دیا۔

وزارت تجارت کے مطابق زمینی راستے کے ذریعے ایران، آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات کی اجازت دی گئی ہے، 3 ماہ کیلئے خصوصی رعایت، 24 مارچ سے 21 جون 2026 تک نافذالعمل ہوگی، ایران کے راستے تجارت سے برآمد کنندگان کے اخراجات اور وقت میں نمایاں کمی آئے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے برآمدات پرفنانشل انسٹرومنٹ سے عارضی استثنیٰ منظور کیا گیا ہے۔ ایران کو چاول، سمندری خوراک، آلو، گوشت، پیاز، مکئی اور پھلوں سمیت متعدد اشیاء برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، فارما سیوٹیکل مصنوعات اور ٹینٹس کی برآمد بھی رعایت میں شامل ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ضوابط سے جزوی استثنیٰ، برآمدی آمدن مقررہ مدت میں واپس لانے کی شرط برقرار ہے، اس اقدام سے خطے میں تجارتی روابط مضبوط ہوں گے۔

وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ حکومت برآمدات کے فروغ اور تاجروں کی سہولت کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے گی، اب پاکستان ایران کے راستے وسطی ایشیا اور آذربائیجان کو چاول برآمد کرسکے گا، ادویات کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

جام کمال نے کہا کہ وزارتِ تجارت علاقائی رابطوں اور تجارتی حجم میں اضافے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،  ایران کے راستے تجارت سے برآمد کنندگان کے اخراجات اور وقت میں نمایاں کمی آئے گی، برآمدات میں اضافہ کر کے ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *