اسلام آباد انڈپینڈنٹ ایڈمنسٹریٹو یونٹ بن رہا ہے، طارق فضل

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو قانون ساز اسمبلی کے ساتھ انڈپینڈینٹ ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے جارہے ہیں۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینٹ سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بغیر صوبائی حدود تبدیل نہیں کی جاسکتی،دو تہائی اکثریت چاہئے۔ رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر بیرسٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں اضافہ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔وہ جیو نیوز کے خصوصی پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نےکہا کہ ایک طرف نئے نظام کی باتیں ہو رہی ہیں دوسری طرف عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے۔۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیشہ عمران خان نے لوگوں کو این آر او کے طعنہ دئیے ہیں جبکہ آج وہ خط کے ذریعے این آر او مانگ رہے ہیں چونکہ یہ خط حقائق کے منافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں