شہباز شریف دنیا کے سب سے زیادہ خوش لباس رہنما، برطانوی سفارتکار

شہباز شریف کی خوش لباسی نے برطانوی سفارت کار کو بھی متاثر کر دیا۔ برطانوی سفارت کار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سب سے خوش لباس رہنما ہیں،ڈبل بریسٹڈ سوٹ وزیر اعظم پاکستان سے بہتر کوئی نہیں پہنتا، معروف امریکی فیشن مبصر بھی معترف ،انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شہباز شریف کے خاکی سوٹ کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف کے منفرد طرزِ لباس اور نہایت سلیقے سے منتخب کیے گئے ملبوسات نے اعلیٰ سفارتی حلقوں میں بھی خوب پذیرائی حاصل کی ہے۔ سفارتی حلقوں اور فیشن کے معروف مبصرین کی جانب سے ملنے والی یہ پذیرائی ظاہر کرتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا نفیس روایتی سستےطرزِ لباس عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ ایک ممتاز برطانوی سفارت کار نے انہیں ’’دنیا کا سب سے خوش لباس رہنما‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ڈبل بریسٹڈ سوٹ ان سے بہتر کوئی نہیں پہنتا۔‘‘یہ غیر معمولی تعریف اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر کی گئی۔ تقریب میں موجود ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ برطانوی سفارت کار نے وزیر اعظم کے لباس اور ان کے مخصوص انداز کو سراہا۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں 600سے زائد افراد شریک تھے، جن میں اعلیٰ سرکاری حکام، غیر ملکی سفارت کار، سول سوسائٹی کے ارکان اور بین الاقوامی شخصیات شامل تھیں۔تقریب کی کارروائی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے برطانوی سفارت کار نے وزیراعظم کے مخصوص طرزِ لباس کا خصوصی ذکر کیا اور مقامی و بین الاقوامی معززین کی موجودگی میں ان کے ملبوسات کے انتخاب کو سراہا۔ سفارتی حلقوں کی جانب سے ملنے والی یہ تعریف وزیر اعظم شہباز شریف کے لباس کے حوالے سے اس سے قبل ہونے والی بین الاقوامی پذیرائی کی یاد بھی دلاتی ہے۔ معروف مردانہ ملبوسات کے مبصرنے بھی ان کے لباس کو سراہا تھا، سفارتی حلقوں اور فیشن کے معروف ناقدین کی جانب سے ملنے والی یہ پذیرائی ظاہر کرتی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا نفیس روایتی سستےطرزِ لباس عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں