وزیراعظم شہباز شریف نے درمیانے و چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے چار شہروں میں سہولت سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی، اسلام آباد میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے برآمد کنندگان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور ان کو برآمدات میں سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے ملک بھر میں کاروبار کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ضلعی سطح پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے سہولت مراکز قائم کرنے کی منظوری دی۔
درمیانے و چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے چار شہروں میں سہولت سینٹر قائم کرنے کی منظوری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




