اسرائیلی پارلیمان کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے والے عرب رہنما احمد طیبی کون ہیں؟تعال رہنما 1999سےکنیسٹ کے رکن دائیں بازو جماعتوں کی مخالفت کے باوجود اہم پارلیمانی عہدہ حاصل کرلیا۔یاسر عرفات کے سیاسی مشیر اور فلسطینی وفد کے ترجمان بھی رہ چکے،اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے کی مخالفت کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نژاد اسرائیلی سیاست دان اور عرب موومنٹ فار رینیول (تعال) کے سربراہ احمد طیبی اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ ان کا انتخاب اسرائیل کی دائیں بازو کی جماعتوں کی مخالفت کے باوجود عمل میں آیا، جن میں وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اور وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر بھی شامل تھے۔ احمد طیبی 19 دسمبر 1958 کو شہر طیبہ میں پیدا ہوئے، ان کا خاندان 1948 میں جافا سے بے دخل ہوا تھا۔ انہوں نے 1983 میں عبرانی یونیورسٹی یروشلم سے طب کی تعلیم مکمل کی، تاہم بعدازاں سیاست میں سرگرم ہوگئے۔
اسرائیلی پارلیمان کے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر اور عرب رہنما احمد طیبی کون ہیں؟
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




