این سی سی آئی اے نے کال سینٹر کی ملازمت کے لئے درخواست دینے والے نوجوانوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ حکام کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نوکری کے متلاشیوں کو مشورہ دیتی ہے کہ وہ کسی بھی کال سینٹر کی نوکری قبول کرنے سے پہلے کمپنی کی قانونی حیثیت اور اصل کام کی جانچ پڑتال کریں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ کمپنی کے پاس ایس ای سی پی کی درست رجسٹریشن، ایف بی آر ٹیکس رجسٹریشن، پی ایس ای بی رجسٹریشن، پی ٹی اے کی منظوری موجود ہو اور وہ پیکا ، ڈیٹا پرائیویسی اور لیبر قوانین پر عمل کرتی ہو۔
کال سینٹر کی ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے گائیڈ لائنز جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




