نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندی اور جارحیت کیخلاف محاذ کا اعلان

نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندی اور جارحیت کے خلاف محاذ بنانے کا اعلان کر دیا۔

نیشنل موبلائزیشن فرنٹ افغانستان کے شمالی اور مشرقی صوبوں کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

این ایم ایف کے مطابق افغان عوام طالبان کے خلاف کھڑے ہونے کے علاوہ اپنے لیے کوئی اور راستہ نہیں دیکھتے، افغانستان میں آبادی کا بڑا حصہ سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی مسائل سے پریشان ہے۔

این ایم ایف کا کہنا ہے کہ سوویت یونین سے جہاد فرض تھا تو آج طالبان سے یہ اُس سے بھی زیادہ فرض ہو چکا ہے، افغان طالبان عوام کے نمائندے نہیں غاصب ہیں، افغانستان پر جبراً قبضہ کر رکھا ہے۔

نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ افغان بیٹے اور بیٹیاں اس دہشت گرد گروہ کے چنگل سے ملک کو بچانے کے لیے تیار ہیں، طالبان رجیم مکالمے کی قائل نہیں اور نہ ہی سمجھ بوجھ رکھتی ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *