پاسدان انقلاب ائرو اسپیس فورس نے زیر زمین نئے میزائل شہر کی ویڈیو جاری کردی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اب جنگ کا جغرافیہ ایرانی مسلح افواج طے کرینگی۔
قالیباف نے کہا کہ غلط اندازے نہ لگائے جائیں، یہ جدید صلاحیتیں انتہائی دباؤ، پابندیوں، فوجی دھمکیوں اور دوران جنگ حاصل کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرا سی بھی غلطی کی تو ایران فوری اور ناقابل تصور دفاع سے نہیں ہچکچائے گا۔
دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا سے مذاکرات یا قطر میں میٹنگ کی تردید کردی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی دعوے جھوٹ ہیں، امریکا سے کوئی بات چیت نہیں کی جارہی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جنگ میں اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا، نہ کر سکیں گے۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ پابندیوں اور معاشی دباؤ کے معاملے میں غلط راستے پر چل پڑے ہیں، حملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جنگ ختم کرنےکا واحد طریقہ احترام کی زبان استعمال کرنا ہے۔
عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے مطالبات اور شرائط پر عمل کرے جو اب بھی میز پر موجود ہیں۔




