تربیلا ڈیم حادثہ، وزارت آبی وسائل نے واپڈا سے جامع رپورٹ طلب کرلی

تربیلا ڈیم حادثہ، وزارت آبی وسائل نے بھی واپڈا سے واقعہ کی جا مع رپورٹ طلب کی ہے، جو انہیں بھجوا دی گئی ، وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو بھی واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں، چیئرمین واپڈا نے انہیں واقعہ کی تفصیلات سے بذات خود آگاہ کیا۔ ادھر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد سعید نے تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی ٹنل میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں جامع تحقیقات کیلئے محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا ،اس سلسلے میں انہوں نے تربیلا کا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے ان ٹیک سٹرکچر، ٹنل، پاور ہاؤس اور دیگر اہم تعمیراتی سائٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں