پاکستان کا قطر سے سستی ایل این جی اور اضافی گیس کی فراہمی کا مطالبہ

پاکستان کا قطر سے سستی ایل این جی اور اضافی گیس کی فراہمی کا مطالبہ؛ ایل این جی معاہدوں پر نظرثانی کیلئے پاکستانی وفد قطر پہنچ گیا، سستی گیس اور سالانہ کارگوز میں کمی کیلئے مذاکرات۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ قیمتوں پر نظرثانی اور سردیوں میں گیس کی ہنگامی فراہمی کے لیے مذاکرات کر رہا ہے تاکہ سستی ایل این جی حاصل کی جا سکے۔ پیٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد قطر پہنچ گیا ہے۔ اسلام آباد نے دو جی ٹو جی معاہدوں میں قیمتوں پر نظرثانی کی شقوں کو نافذ کر دیا ہے، اور برینٹ کے 10.2 فیصد کے حساب سے سالانہ کارگو کی مقدار میں کمی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ قطر نے برینٹ کے 11.96 فیصد کی پیشکش کی ہے۔ مذاکرات کا حتمی نتیجہ ابھی آنا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں