امریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کارروائی کی کوشش ناکام

امریکی ایوان نمائندگان نے وزیر دفاع جنگ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کارروائی کی کوشش ناکام بنادی۔

وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس تھامس میسی نے کی تھی۔

ایوان میں پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے مسترد کی گئی۔

پیٹ ہیگسیتھ پر ایران میں میناب اسکول پر امریکی حملے میں بچوں اور دیگر معصوم شہریوں کی شہادت کے عائد الزامات عائد کیے گئے تھے۔

الزامات میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسکول پر مسلسل 3 ٹاما ہاک میزائل مارے گئے جس میں 120 بچے، 26 اساتذہ، 7 والدین، بس ڈرائیور اور اسکول کی 6 ماہ کی حاملہ خاتون ٹیچر کی موت کا الزام بھی شامل ہے۔

مواخذے کی کارروائی میں کہا گیا ہے کہ ہیگستھ نے امریکی آئین کی خلاف ورزی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

امریکی وزیر جنگ نے پینٹاگون میں پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیا گیا، ایوان نمائندگان کا میرے مواخذے اور معزولی کی کوشش تماشا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹ ہیگسیتھ کا دفاع کرتے ہوئے ان کے مواخذے کا مطالبہ کرنے والے ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے تھامس میسی کو ’ناکام اور بیمار ذہنیت کا حامل شخص‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہیگسیتھ نے 2 جنگیں جیتی ہیں اور وینزویلا اور ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کو کامیابی سے سنبھالا ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔

تحریک ری پبلکن رکن کانگریس ٹامس میسی نے پیش کی تھی مگر صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مواخذے کی یہ کوشش ڈیموکریٹس نے کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سوائے ناکام ٹامس میسی کے ہر ری پبلکن نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا اور ایران میں کامیابیاں ملیں، رکارڈ تعداد میں فوجیوں کی بھرتیاں ہوئیں جس کی وجہ سے پیٹ ہیگسیتھ کو ایوان نے بری کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹس امریکا کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، انہیں روکا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں