پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کی ترجیحات سے آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ اور ٹیکس مشینری میں اصلاحات ترجیحات میں شامل کی گئی ہیں۔قومی خزانے پر بوجھ بننے والے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات یا نجکاری ایجنڈے کا حصہ ہے، تاجروں کی رجسٹریشن، معیشت کو دستاویزی اور ڈیجیٹل بنانا بھی بنیادی ایجنڈے میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق مستقبل میں توانائی شعبے کا مالی استحکام یقینی بنانے کے لیے اصلاحات کی جائیں گی، اصلاحات کی بدولت 2 سال میں جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد سے بڑھ جائے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال کے اختتام تک مہنگائی 5 سے7 فیصد کے سنگل ڈیجیٹ پر آجائے گی۔آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔آئی ایم ایف نے انسانی سرمائے اور انفرا اسٹرکچر میں بلاتاخیر سرمایہ کاری پر زور دیا ہے اور غربت کے خاتمے اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے مالی استحکام بھی ضروری قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مختلف شعبوں میں استعداد کار بڑھانے اور تکنیکی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔مانیٹری پالیسی، ٹیکس پالیسی، بجٹ سازی، قرضوں کی مینجمنٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کی ترجیحات سے آگاہ کردیا
پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کی ترجیحات سے آگاہ کردیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments