سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان مؤخر ہونے کی اطلاعات پر حکومت پاکستان نے اپنا مؤقف پیش کردیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کےدورۂ پاکستان کی تاریخوں پرمشاورت جاری ہے، ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کےحکام کی دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی حکام سےولی عہد کےدورے سےمتعلق رابطےمیں ہیں۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے سعودی ولی عہد نے قبول بھی کرلیا تھا۔واضح رہے کہ سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقتm تک موخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے ۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / سعودی ولی عہد کا دورہ مؤخر، حکومت پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا
سعودی ولی عہد کا دورہ مؤخر، حکومت پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
ڈبلیو ٹی ایل سیزن 3: گیم چینجرز فالکنز نے کائٹس کو 24-21 سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsابوظہبی : ورلڈ ٹینس لیگ سیزن 3 میں گیم چینجرز فالکنز نے اتحاد ایرینا میں کائٹس کو 24-21 سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ فالکنز نے پوائنٹس ٹیبل پر مجموعی طور پر 53 پوائنٹس ہوگئے ہیں ٹی ایس ایل ہاکس 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کائٹس 46 پوائنٹس کے […]
Read More-
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments