class="post-template-default single single-post postid-3479 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے بدترین سلوک کا انکشاف

اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو کے دورِ حکومت میں زیرِ حراست فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدترین سلوک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک حراستی مرکز میں کام کرنے والے 3 اسرائیلی شہریوں نے امریکی میڈیا (سی این این) کو بتایا کہ بعض قیدیوں کو مسلسل ہتھکڑی لگائے جانے کی وجہ سے انہیں ایسے زخم ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ کاٹنے پڑے۔اسرائیلی شہریوں کے مطابق حراستی مرکز میں آپریشن کیلئے غیر تربیت یافتہ طبی عملہ بھیجا جاتا تھا، مرکز میں زخموں کی بُو پھیلی ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ حراستی مرکز کے اسپتال میں قیدیوں کو صرف ڈائپر پہنا کر باندھا گیا تھا اور ان پر مسلسل بدترین تشدد کیا جاتا جس کا مقصد معلومات کا حصول نہیں بلکہ صرف انتقام ہوتا ہے۔علاوہ ازیں خاردار تاروں میں قید فلسطینیوں کی آنکھوں پر پٹی باندھنے کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter