class="post-template-default single single-post postid-3399 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پنجاب: رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں، طوفان کا الرٹ جاری

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے صوبے میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 8 تا 10 مئی دن میں درجۂ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے، پنجاب بھرمیں ضلعی انتظامیہ کو اس موسمی صورتٍ حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق طوفان سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو محتاط رہنا ہو گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter