“گزشتہ روزآپ سب نے ہمارے شہر کے لیے ایک نئی سمت کا انتخاب کیا، اور آپ کا اگلا میئر بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔”سارہ گڈ

“گزشتہ روزآپ سب نے ہمارے شہر کے لیے ایک نئی سمت کا انتخاب کیا، اور آپ کا اگلا میئر بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔”
یہ بات کارنوال کی نئی بننے والی میئر سارہ گڈ نے جیتنے کے بعد اپنے خطاب میں کہی۔
سارہ گڈ 7,545 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔ یہ کارنوال شہر کی بننے والی دوسری خاتون مئیر ہیں۔
سارہ نے مذید کہا
“ہر اس ووٹر، عطیہ دہندہ، رضاکار، انتخابی مہم کے بینر اٹھانے والے، گھر گھر جا کر رابطہ کرنے والے اور پڑوسی کا شکریہ جنہوں نے اس مہم پر اعتماد کیا: آپ سب کا شکریہ۔ یہ جیت آپ سب کی ہے۔
میرے خاندان کا شکریہ جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ دیگر امیدواروں کا بھی شکریہ جنہوں نے میدانِ عمل میں قدم رکھا اور ہمارے شہر کے لیے گہری فکر مندی کا مظاہرہ کیا۔ اور میئر ٹاؤن ڈیل  کا بھی شکریہ جنہوں نے (شہر کی) خدمت کی۔
چاہے آپ نے مجھے ووٹ دیا ہو یا نہیں، میں آپ سب کی بھی میئر ہوں گی۔
سٹی ہال  کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں، اور اس گفتگو میں آپ کے لیے بھی جگہ موجود ہے۔
میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں، آپ کی بات سننے کے لیے تیار ہوں، اور آپ کے ساتھ مل کر کارنوال کا مستقبل تعمیر کرنے کے لیے تیار ہوں۔ آئیے، شروعات کرتے ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں