ایران پر امریکی، اسرائیلی حملے کا خدشہ، خلیجی ممالک بدترین صورتحال کیلئے تیار

ایران پر امریکی، اسرائیلی حملے کا خدشہ، خلیجی ممالک بدترین صورتحال کے لیے تیار،خلیجی ممالک میں سرمایہ کاروں اور سیاحوں کا اعتماد مزید ڈگمگانے کا خدشہ، جنگ کی نئی لہر سے معاشی تباہی کا خطرہ،مشرقِ وسطیٰ کے اہم سفارت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اس کا دوسرا مرحلہ پہلے سے زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے، جبکہ خلیجی ممالک کو توانائی تنصیبات، ہوائی اڈوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پر نئے حملوں کا خدشہ ہے۔برطانوی اخبار  کے مطابق مصر ی وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے  کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ جنگ کا دوسرا مرحلہ زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہوگا اور اس سے کوئی نتیجہ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ سعودی عرب میں ہفتے کو ملک بھر کے اسکولوں میں آن لائن تعلیم لازمی قرار دے دی گئی،  قطر امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے واشنگٹن اور تہران کے درمیان عبوری معاہدے کے لیے علاقائی ثالثی کی کوششوں کی قیادت کررہا ہے۔ ایرانی حکام ہفتے اور اتوار کو دوحہ میں ثالثوں سے مذاکرات کے لیے موجود رہے، جبکہ قطری وفد جمعے کو تہران کا دورہ کرچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں