اسرائیلی وزیراعظم سے ایران کے معاملے پر بات چیت کی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ایران کے معاملے پر بات چیت ہے، اُن سے اچھی گفتگو ہوئی ہے۔

قبل ازیں امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ایران کے ساتھ مذاکرات اور ممکنہ کارروائیوں پر تفصیلی بات چیت کی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، فوجی کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد شروع ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ  ہیلی اسٹیونز سے رابطہ کریں گے اور ان کا شکریہ ادا کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔

آئیووا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں، لیکن ایک مرحلے پر ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں