ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔ پاکستان نے چوتھے کوارٹر کے آخری لمحات میں پینالٹی کارنر کے ذریعہ گول کرکے میچ کو ڈرا کیا۔ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ کے اپنے تیسرے میچ میں پاکستان کو میچ کے 59ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو جاپان کی جانب سے کھیل کے 33ویں منٹ میں کین ناگا یوشی نے اسکور کیا۔پاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینالٹی کارنر کے ذریعے رانا وحید اشرف نے گول کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے برابر کردیا۔پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں کے 7، 7 پوائنٹس ہیں، تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے پاکستان پہلے جبکہ جاپان دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اپنے پول کا چوتھا میچ کینیڈا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر 1:00 بجے کھیلے گا۔
اذلان شاہ ہاکی: جاپان کیخلاف میچ برابر، پاکستان بدستور ناقابلِ شکست



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments