آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیرکتار اوغلو نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 16-05-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 16-05-2024
Read MoreArticle
یکم مئی ۔۔۔مجھے مزدور کے بچوں کو پڑھانا ہے نذر حافی
Posted in: Article, Newsیکم مئی کو بعض ممالک میں دو مناسبتیں منائی جاتی ہیں۔ ایک یومِ مزدور اور دوسرے یومِ معلّم۔ دنیا میں یومِ مزدور کی ابتدا ۱۸۸۶ سے ہوئی۔یہ صنعتی انقلاب کا دور تھا۔ انسانوں سے بھی بطورِ صنعت کام لیا جانے لگا۔مزدوروں نے کام کے اوقات کو اٹھارہ گھنٹوں کے بجائے آٹھ گھنٹوں تک محدود کرنے […]
Read More-
-
-
-
تاریکی میں ڈوبتی دنیا! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, News
sports
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، نیویارک میں اسٹیڈیم تیار
Posted in: News, Sportsآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیویارک کا نساؤ اسٹیڈیم تیار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم دیکھنے کے لیے پاکستان کے شعیب ملک، جمیکا کے یوسین بولٹ اور لیجنڈ کرکٹرز بھی آئے۔انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، امریکی کرکٹ ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل بھی […]
Read More
Post your comments