class="post-template-default single single-post postid-3213 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

لاہور: جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علم کا غزہ کے معاملے پر احتجاج

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علم کی جانب سے غزہ کے معاملے پر احتجاج کیا گیا۔جی سی یونیورسٹی آزاد کشمیر کے طالب علم نے جرمن سفیر کی تقریر کے دوران غزہ کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔طالب علم نے جرمنی میں فلسطین کےحق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا، جبکہ احتجاج کے دوران دیگر طالب علموں نے بھی کانفرنس ہال میں نعرے لگائے۔اس پر جرمن سفیر نے کہا کہ اگر آپ نے چیخ و پکار کرنی ہے تو باہر چلے جائیں، آپ بحث کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آ کر بات کریں چیخ و پکار نہیں کریں۔جرمن سفیر نے کہا کہ چیخ و پکار کوئی رویہ نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter