مریدکے: ملزمان کے انکشاف پر لاپتہ 5 سالہ بچے کی لاش جوہڑ سے برآمد

مریدکے میں 5 سالہ بچے عون عباس کی لاش گاؤں کے قریبی جوہڑ سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے انکشاف پر بچے کی لاش جوہڑ سے برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان بھی اسی گاؤں کے رہائشی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عون عباس 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو 2 ماہ قبل گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں