روسی صدر پیوٹن آج ایرانی صدر اور امیرِ قطر سے ملاقات کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج ماسکو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن ماسکو میں ’گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم‘ کے رہنماؤں کی میزبانی کریں گے، جس کے وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

کریملن کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت ہورہی ہے، جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں تیزی آئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان ’گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم‘ کے آٹھویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں