دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔
حکام سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق حملے میں ایک سعودی شہری اور ایک بھارتی باشندہ جاں بحق ہوا، جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام سعودی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سعودی شہری سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی شامل ہیں۔
زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا، پروازوں کی آمدورفت معمول پر آگئی۔
حکام سعودی سول ایوی ایشن نے سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے حملے کے نقصانات کا جائزہ لینے اور مزید حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔




