class="post-template-default single single-post postid-3112 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

چمپیئن ٹی 10 ٹورنامنٹ ٹیموں کے لیے جرسی کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اولمپیا تندور گرل کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے ٹرافی پیش کی گئی،اسپانسرز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

مانتریال(نوائے پاکستان نیوز) میں گزشتہ اتوارکو اولمپیا  تندور گرل میں چمپیئن ٹی 10 ٹورنامنٹ کےلیے جرسی کی تقسیم کے حوالےسے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ2024 کے تمام اسپانسرز ،کھلاڑی اور دیگرمہمانوں نے شرکت کی اس موقع پر اسپانسرز نے مختلف ٹیموں کے کپتانوں کو ان کی آفیشل جرسی پیش کی گئی۔جبکہ اولمپیا تندور گرل کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے ٹرافی پیش کی گئی۔پروگرام کے آخر میں چیمپئن ٹی 10 کے روح رواں رحیم جیلانی نے تمام مہمانوں، اسپانسرز اور کھلاڑیوں کا ان کی آمد اورتعاون پر شکریہ ادا کیا۔اس کے ساتھ ساتھ پروگرام کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر ابھیشک گور،خرم شہزاد ،محمد عمر، راہول شرما اور بادم جوشی کابھی شکریہ اداکیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter