class="post-template-default single single-post postid-3049 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیل کی ایران میں فضائی حملے کی کوشش

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کے میزائل اور ڈرون حملے کے بعد ایران نے ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا۔امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی میزائل اصفہان شہر کے فوجی اڈے پر لگا ہے جبکہ ایرانی حکام نے ملک کے کسی بھی حصے میں اسرائیلی میزائل گرنے کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل نے کواڈ کاپٹر اڑانے کی ناکام کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ایرانی حکام کے مطابق ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں 3 ڈرون تباہ کیے جبکہ متعدد شہروں میں ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران ایئرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی کے اعلانات اور لوگوں کو گھر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران میں دھماکوں کی اطلاع پر فی الحال کوئی بیان نہیں دے سکتے۔ادھر امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کے عملے کی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی تو فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کو موقع دینے کو تیار ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی وزیر خارجہ کے وفد پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ایرانی وفد اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے اطراف دو بلاک کے اندر تک محدود رہے گا۔دوسری جانب ایران کی ایٹمی سیکیورٹی کے کمانڈر انچارج احمد حق طالب نے تنبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے ایران کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق دھمکی دی یا کارروائی کی تو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی جوابی کارروائی میں جدید میزائل استعمال کیے جائیں گے اور اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter