امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے حملے کے جواب میں اسرائیل مخمصے کا شکار ہے، اسرائیل کے پاس بہت کم آپشنزہیں، اور ان میں سے ہر ایک آپشن اسرائیل کے لئے قیمت چکانا ہے۔ امریکی جریدہ فارن پالیسی لکھتا ہے کہ اسرائیل ایران کو کس طرح جواب دے سکتا ہے، اسرائیلی رہنماؤں نےتین ممکنہ طریقوں سےجوابی حملہ کرنے کا عزم ظاہر کیا لیکن ایسا کرنے سے بین الاقوامی حمایت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ پہلا آپشن ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر حملہ،دوسرا کسی اور ہائی ویلیو ہدف کے خلاف کارروائی جیسا کہ کمانڈروں، فوجیوں، یا ایران کے اندر یا باہر مقامات کو نشانہ ، فوجی مقامات یا ہتھیاروں کے ڈپو، یا آئی آر جی سی کے ہیڈکوارٹر پر بھی حملہ کرنا ہو سکتا ہے۔ تیسراآپشن ایرانی پراکسیوں پر حملہ یا ایران پر سائبر حملہ کرنا شامل ہے۔ اسرائیلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ، نیتن یاہو کی جنگی کابینہ نے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا لیکن ماہرین زور دے رہے ہیں کہ وہ فیصلے میں جلدی نہ کریں۔ ایران کے جوہری پروگرام پر براہ راست حملے کا مطلب شاید عرب ریاستوں کے ایڈہاک اتحاد کا خاتمہ ہو گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لبنان میں قائم حزب اللہ جیسے ایرانی پراکسیوں کو اسرائیل کے ساتھ براہ راست تصادم کی طرف بھی کھینچ سکتا ہے۔ سی این این کے مطابق ایران پر براہ راست حملہ ایک اور مثال قائم کرے گا۔ اسرائیل نے گذشتہ برسوں میں ایران میں خفیہ کارروائیاں کی ہیں، اس نے کبھی بھی ایرانی سرزمین پر براہ راست فوجی حملہ نہیں کیا۔ اسرائیل کی ترجیح غزہ میں اپنے بنیادی مقاصد کو حاصل کرنے پر ہے نہ کہ نئے محاذ کھولنے پر۔ غزہ میں ابھی بھی فوجیں لڑ رہی ہیں،لوگ تباہی اور صدمے کا شکار ہیں۔کچھ اسرائیلی سیاست دانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملے کے بعد حاصل ہونے والی حمایت کا فائدہ اٹھا کر جوابی کارروائی کرے۔ دوسروں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کریڈٹ کا استعمال یا تو تہران پر حملہ کرے یا غزہ کے رفح شہر پر حملہ کرے۔
ایرانی حملے کے جواب میں اسرائیل مخمصے کا شکار
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments