class="post-template-default single single-post postid-2857 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکا: عید کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی

امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں عید کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق 3 افراد 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ سے زخمی ہوئے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں 3 مرد، ایک خاتون اور ایک 15 سالہ لڑکا ہے جبکہ ان سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر کیون بیتھل کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کلارا محمد اسکوائر پر دوپہر تقریباً 2 بج کر 26 پیش آیا جہاں لگ بھگ 1 ہزار لوگ جمع تھے۔انہوں نے بتایا کہ پارک میں موجود 2 گروپوں نے فائرنگ شروع کی جس میں 3 افراد زخمی ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے اجتماع میں بچے کھیل میں مصروف تھے اور ان کے والدین دوستوں کے ساتھ گپ شپ کر رہے تھے کہ گولیوں کی آواز سنائی دی جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter