یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس کی تجویز دی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن کی یہ تجویز 9 اکتوبر کو ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فون گفتگو کے دوران سامنے آئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس ایسے مذاکرات کی کوشش چاہتا ہے جو اس کے حق میں ہوں
۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتا جس سے روس مذاکرات سے دور ہو جائے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روسی برآمدات سے متعلق پابندیوں اور ٹیرف کو ہٹانے کا فیصلہ روس کو مذاکرات کی میز پر برقرار رکھنے کی ایک کوشش ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کے حوالے سے ان کا فیصلہ بہت سادہ ہے۔ میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں امن کے لیے مذاکرات کر رہا ہوں۔




