شیخو پورہ: 2 گروپوں کی ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ

شیخو پورہ میں 2 گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، واقعے میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ شرق پور روڈ پر پیش آیا۔

جائے وقوع پر پولیس کے پہنچنے پر لڑنے والوں نے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔

پولیس نے فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کلاشنکوف اور 12 بور کی ریپیٹر گن برآمد کر لی۔

پولیس حکام نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں