نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہا ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب آپ نے ’کام تمام‘ کرنا چاہا تو ایران پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوکر ابھرا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ آپ دوبارہ قسمت آزمانا چاہتے ہیں تو ضرور آزمائیں، مگر محتاط رہیں، ہمارے بھی کچھ کام ادھورے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چاہے اسرائیل کے لیے نتائج کچھ بھی نکلیں، امریکی صدر کے لیے نتائج کی تو بات ہی چھوڑیے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف آج تہران کا دورہ کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

سرگئی لاوروف ایرانی حکام سے دوطرفہ امور پر مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منامہ میں خلیج تعاون کونسل اور روس کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا 9واں مشترکہ وزارتی اجلاس ہوا جہاں خلیجی ممالک نے ایران سے قرارداد 2817 پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں