آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، پاسداران انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک ٹینکر جہاز میں آگ لگ گئی۔

اپنے بیان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ آئل ٹینکر میں دھماکہ بھی ہوا ہے تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل ممنوعہ راستہ اختیار کرنے والا آئل ٹینکر بھی سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا تھا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا سپر ٹینکر 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جارہا تھا۔متحدہ عرب امارات کے قریب ٹگ بوٹ پر میزائل حملے کی اطلاع ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اماراتی شہر خورفکان کے شمال مشرق میں ٹگ بوٹ 2 میزائلوں کا نشانہ بنی۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق حملے سے ایک شخص زخمی ہے، ٹگ بوٹ کو نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں