موجودہ بحران حل کرنے میں ناکامی پر اسرائیلی عوام میں اشتعال بڑھ گیا اور ساتھ ہی نیتن یاہو حکومت کی برطرفی اور نئے الیکشن کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر اسرائیلی عوام شدید برہم ہیں جنہوں نے حکومت سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل بھر میں مظاہروں کے دوران عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔اس دوران پولیس نے مظاہرین کو اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے سے روک دیا۔رپورٹس کے مطابق تل ابیب اور یروشلم میں اکتوبر سے اب تک کے سب سے بڑے مظاہرے کیے گئے، اس دوران اسرائیلی پولیس کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپ کا استعمال بھی کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم از کم 20 اسرائیلی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، سڑکیں بلاک کرنے کے الزام پر نیتن یاہو حکومت نے مظاہرین کو گرفتار کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 ماہ کی جنگ سے اسرائیلی سیاست بھونچال کا شکار ہے۔ اسرائیلی عوام کی جانب سے شکوہ کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت جنگ کے نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ سے حکومت اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے، نیتن یاہو کی سیاسی غلطیوں نے اسرائیل کو جنگ میں جھونک دیا۔
حکومت کیخلاف اسرائیل بھر میں مظاہرے، عوام سڑکوں پر نکل آئے
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 16-05-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 16-05-2024
Read MoreArticle
یکم مئی ۔۔۔مجھے مزدور کے بچوں کو پڑھانا ہے نذر حافی
Posted in: Article, Newsیکم مئی کو بعض ممالک میں دو مناسبتیں منائی جاتی ہیں۔ ایک یومِ مزدور اور دوسرے یومِ معلّم۔ دنیا میں یومِ مزدور کی ابتدا ۱۸۸۶ سے ہوئی۔یہ صنعتی انقلاب کا دور تھا۔ انسانوں سے بھی بطورِ صنعت کام لیا جانے لگا۔مزدوروں نے کام کے اوقات کو اٹھارہ گھنٹوں کے بجائے آٹھ گھنٹوں تک محدود کرنے […]
Read More-
-
-
-
تاریکی میں ڈوبتی دنیا! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, News
sports
ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ: شاہ زیب خان نے پاکستان کیلئے پہلا سلور میڈل جیت لیا
Posted in: News, Sportsشاہ زیب خان نے ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان کیلئے پہلا سلور میڈل جیت لیا، کیروگی ایونٹ کی 54 ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں انہیں سعودی عرب کے حمدی ریاد سے شکست ہوئی۔ویتنام کے شہر داننگ میں جاری ایشین تائی کوانڈو چیمپئن شپ کے کیروگی ایونٹ کی 54 کلو گرام کیٹیگری میں […]
Read More
Post your comments