بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ مجھے یاد ہے والد رشی کپور نے صرف ایک مرتبہ سخت پٹائی کی تھی۔رنبیر کپور نے والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کی پہلی قسط میں شرکت کی۔اس موقع پر رنبیر کپور نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ والد رشی کپور نے مندر میں جوتوں سمیت داخل ہونے پر کس طرح سخت پٹائی کی تھی۔بالی ووڈ کی ہٹ فلم ’اینیمل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور نے بتایا کہ پاپا بہت زیادہ مذہبی تھے، میرے خیال میں اس وقت میری عمر آٹھ یا نو سال ہوگی، میں چپل پہن کر مندر کے اندر چلا گیا تھا، جس پر انہوں نے میری سخت پٹائی کی تھی۔بالی ووڈ اداکار نے اراہِ مذاق کہا کہ والدہ بچپن میں مجھے مارتی رہتی تھیں ایک بار تو انہوں نے ہینگر سے بھی مارا تھا۔رنبیر کپور آخری مرتبہ سندیپ ریڈی وینگا کی فلم ’اینیمل‘ میں دکھائی دیے تھے، گذشتہ سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
والد نے صرف ایک دفعہ پٹائی کی تھی، رنبیر نے وجہ بھی بتادی
![](https://nawaipakistan.com/wp-content/uploads/2024/03/download-5-16.jpg)
![](https://nawaipakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/page02-2-675x1024.jpg)
![](http://nawaipakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/MNA-Eid-Ul-Adha-717x1024.jpg)
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-07-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-07-2024
Read More![](https://nawaipakistan.com/wp-content/uploads/2023/12/WhatsApp-Image-2021-04-03-at-8.08.40-AM-766x1024-1.jpeg)
Article
وقت بہ نفسِ قُرآن
Posted in: Article, News-
-
کمیونزم ایک نظریہ ہے.محمد نعیم طلعت
Posted in: Article, News -
تفتان۔۔۔فوری توجہ کی ضرورت ✍️ نذر حافی
Posted in: Article, News -
sports
پاکستان ویمنز ٹیم کو ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست
Posted in: News, Sportsمیزبان سری لنکا نے پاکستان کو تین وکٹ سے شکست دیکر ویمن ایشیا کپ کے فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔ انڈیا ویمن نے بنگلادیش کو ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹ پر 140 رنز بنائے۔ منیبہ علی 37 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہیں۔ گل […]
Read More-
-
محمد عامر کی دی ہنڈریڈ میں تباہ کن بولنگ
Posted in: News, Sports
Post your comments