امریکا میں سورج گرہن سے قبل فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن( ایف اے اے) نے پائلٹس کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 8 اپریل کو سورج گرہن کے دوران امریکا میں ایئر ٹریفک میں ممکنہ تاخیر اور رکاوٹوں سے خبردار کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا سے گزرتے ہوئے شمالی امریکا کو عبور کرے گا۔رپورٹ کے مطابق مکمل سورج گرہن جنوبی بحرالکاہل کے اوپر سے شروع ہوگا اور اس کا راستہ تقریباً 1830سے 1940 یو ٹی سی تک امریکا کو متاثر کرے گا۔اس حوالے سے ایف اے اے نے پائلٹس کو 7 سے 10 اپریل کے دوران سورج گرہن کے راستے میں موجود ایئر ٹریفک اور ایئر پورٹس پر اس کے ممکنہ اثرات سے متعلق خبردار کیا ہے۔بیان میں کہا ہے کہ پائلٹس گرہن کے راستے میں واقع ایئر پورٹس پر آپریشنل تبدیلیوں اور ٹریفک کے اوسط سے زیادہ حجم کے لیے تیار رہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں جس راستے سے سورج گرہن گزرے گا اس راستے میں متعدد ایئرپورٹس واقع ہیں۔
سورج گرہن: امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری





Article
غزہ امن منصوبہ یا مسلط کردہ امن ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsنازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read Moreکرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports
Post your comments