بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں رات گئے 3 مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔لیویز ذرائع کے مطابق سرانان کیمپ میں خانہ بدوشوں کے جھونپڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 جھونپڑیاں جل گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے 50 جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔مغربی سسٹم جنوب اور شمال سے بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، شمال بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے ساحلی اور شمال بالائی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مغربی سسٹم سے پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقے زیر اثر آگئے ہیں۔دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور چترال میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپخونخوا کے بالائی اضلاع میں 13 مارچ سے بارشیں متوقع ہیں۔
پشین: آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 50 جانور ہلاک
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Read Moresports
بیس بال: پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس شکست سے دوچار کردیا
Posted in: News, Sportsپاکستان نے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارت کو 0-12 سے آوٹ کلاس کرکے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔پاکستانی ٹیم نے بھارت کو کھیل کے کسی بھی لمحے میں سنبھلنے کا […]
Read More
Post your comments