class="post-template-default single single-post postid-1992 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

تھانہ صدر سرائے عالمگیرپولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) تھانہ صدر سرائے عالمگیرپولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔1200 پتنگیں اور 80عدددھاتی و کیمیکل ڈوریں برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسدمظفر کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال گجرکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر SI فہدالرحمن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کے دوران پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1-عرفان حسین ولد سید الف شاہ 2-محمد نعیم ولد محمد حنیف 3-نعیم سلیم ولد محمد سلیم 4-محمد مشتاق ولد شیر محمد سکنائے منڈی بہاوالدین شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر1200 پتنگیں اور80عدد دھاتی و کیمیکل ڈوریں برآمد کر لی گئی۔
ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔یہ خطرناک کھیل اب تک بہت سی قیمتی جانیں لے چکاہے.

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter