class="post-template-default single single-post postid-1884 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

صدارتی الیکشن: زرداری کی ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست

پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے  سربراہ خالد مقبول کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی الیکشن، سیاسی صورتِ حال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔واضح رہے کہ صدارتی امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری اور بزرگ سیاستداں محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 2 مارچ کو کاغذاتِ نامزدگی 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے۔کاغذاتِ نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے، صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو 1 بجے آویزاں کی جائے گی اور دستبردار ہونے کی تاریخ 6 مارچ ہوگی۔صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو صبح 10 سے شام 5 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter