class="wp-singular post-template-default single single-post postid-17725 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

انگلینڈ: کرسمس سے قبل ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا

کرسمس سے قبل مطالبات کے حق میں انگلینڈ کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی تصدیق کر دی، ہڑتال 17 سے 22 دسمبر تک کی جائے گی۔ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے گزشتہ ماہ بھی پانچ روز کی ہڑتال کی تھی۔ بی ایم اے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کمیٹی کے سربراہ کے مطابق حکومتی رویے کے سبب ہڑتال کرنے کے سوا دوسرا کوئی چارہ نہیں تھا، حکومت ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے میں ناکام رہی ہے۔ ڈاکٹر جیک فلیچر نے کہا کہ حکومت ڈاکٹرز کی ملازمتوں کے بحران کو دور کرنے کے لیے قابل اعتبار منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی یہ اپنے مطالبات کے حق میں  14 ویں ہڑتال ہوگی، جو این ایچ ایس کی میڈیکل ورک فورس کا تقریباً نصف ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter