class="post-template-default single single-post postid-1758 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

گوادر: 14 گھنٹے سے موسلادھار بارش، کئی مکانات گرگئے، شہری نقل مکانی پر مجبور

گوادر میں 14 گھنٹے سے موسلادھار بارش جاری ہے، جس کے باعث کئی مکانات گر گئے۔گوادر میں بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا، شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔نکاسی آب کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جبکہ ٹو باغ، شیخ عمر، سہرابی وارڈ، ملا بند تھانہ وارڈ، شمبے سمائیل میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوا۔اس کے ساتھ گوادر کے جنت باز، بلال مسجد ایئر پورٹ روڈ پر بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا۔یو سی چیئرمین سر بندن نے کہا کہ تیز ہواؤں کے باعث کئی کشتیاں آپس میں ٹکرا جانے کے باعث ٹوٹ گئیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter