class="post-template-default single single-post postid-1752 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

لنکا ٹی 10 کا افتتاحی ایڈیشن دسمبر 2024 میں کھیلا جائے گا

کولمبو:سری لنکا ٹی 10 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 12 دسمبر سے 22 دسمبر 2024 تک کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 2023 میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم اب یہ رواں سال کے اختتام پر منعقد ہوگا۔ سری لنکا ٹی 10 لیگ میں سری لنکا کے سرکردہ کرکٹ ستاروں کے ساتھ ساتھ دنیا کے معروف کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایکشن سے بھرپور یہ مقابلہ ملک کے ذہین ترین نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل ملنے اور کھیلنے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ٹورنامنٹ میں مردوں کی 6 ٹیمیں علاقائی کرکٹ مراکز کی نمائندگی کریں گے۔ ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے۔ یہ میچ سری لنکا کے اہم بین الاقوامی کرکٹ مقامات پر دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter