class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16750 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خوارج کی موجودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال، اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو کی۔اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں، ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔اس دوران طلبا اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter